بابا بلھے شاہ کی تعلیمات محبت، انسانیت کا فکری راستہ:ملک احمد
36ویں بلھے شاہ کانفرنس، نعیم صفدر، منظور احمد، ملک اعجاز، آفتاب ودیگر کی شرکت
قصور(نمائندہ دنیا) برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ، عارف، درویش اور پنجابی زبان کے نامور شاعر حضرت سید عبداﷲ شاہ المعروف حضرت بابا بلھے شاہ رحمۃ اﷲ علیہ کے 269ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر مجلس بلھے شاہ کے زیر اہتمام 36ویں بلھے شاہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب میں حاجی محمد نعیم صفدر انصاری، چودھری منظور احمد، ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان، ملک اعجاز احمدخاں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔آج کے دور میں ان کے پیغام کو نئی نسل تک منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔حاجی محمد نعیم صفدر انصاری نے کہا کہ بابا بلھے شاہ کی عظمت کا بنیادی حوالہ ان کا وہ پیغام ہے جو دلوں کو جوڑتا ہے ۔ چودھری منظور احمدنے کہا کہ بابا بلھے شاہ کی شاعری پنجاب کی تہذیبی شناخت کا ایک روشن باب ہے ۔ صدر مجلس بلھے شاہ خادم علی کھوکھر نے کہا کہ مجلس بلھے شاہ کا بنیادی مقصد حضرت بابا بلھے شاہ کی فکر و تعلیمات کو تحقیق، ادب اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے نئی نسل تک پہنچانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments