2زیرِ زمین پارکنگ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل نہ ہو سکے
اب دونوں منصوبوں کی تکمیل کے لیے تیس اکتوبر کی نئی ڈیڈ لائن مقرر :ذرائع
لاہور ( شیخ زین العابدین )دو اہم زیرِ زمین پارکنگ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل نہ ہو سکے ۔نیلا گنبد پارکنگ پلازہ جون جبکہ ناصر باغ پارکنگ پلازہ ستمبر میں مکمل ہونا تھا، ذرائع کے مطابق اب دونوں منصوبوں کی تکمیل کے لیے تیس اکتوبر کی نئی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت لاہور اتھارٹی کے اجلاس میں منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی حکومت، والڈ سٹی اتھارٹی اور ٹیپا کی ٹیموں نے دونوں پارکنگ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی، جس کے بعد زیرِ تعمیر پلازوں کو تیس اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔چار ارب اسی کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے تعمیر ہونے والے ان دونوں منصوبوں میں بنیادی تعمیراتی ڈھانچہ مکمل کر لیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نیلا گنبد اور ناصر باغ پارکنگ پلازوں کا گرے انفراسٹرکچر مکمل ہونے کے بعد اب فنشنگ کا مرحلہ جاری ہے ، جبکہ آئندہ دو ماہ کے دوران لینڈ سکیپنگ، تزئین و آرائش اور دیگر باقی ماندہ کام مکمل کیے جائیں گے ۔دونوں منصوبوں کی تکمیل کے بعد لاہور کے مرکزی علاقوں میں پارکنگ کی سہولت میں اضافہ ہوگا اور گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے زیرِ زمین جگہ دستیاب ہو سکے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments