شیراکوٹ :ڈکیتی کے 2ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) شیراکوٹ پولیس نے خواتین اور شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈکیت گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت بلال اور عاطف کے نام سے ہوئی، جنہیں خفیہ اطلاع پر گلاب شاہ دربار، یوسف نگر سے گرفتار کیا گیا،ملزم عاطف 128 جبکہ بلال 25 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ نکلا۔ ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور دو پستول برآمد کر لیے گئے ۔گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش اور برآمدگی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments