جنرل ہسپتال :نوجوان سے ایپیوال گولیوں کا مکمل ڈبہ برآمد

جنرل ہسپتال :نوجوان سے ایپیوال گولیوں کا مکمل ڈبہ برآمد

ڈائریکٹر مانیٹرنگ کونوجوان تسلی بخش جواب نہ دے سکا،ریکارڈ میں درج نہیںسٹور انتظامیہ کوئی وضاحت پیش نہ کر سکی ،ایم ایس کانوٹس، انکوائری کمیٹی تشکیل

لاہور( ہیلتھ رپورٹر ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے ڈائریکٹر مانیٹرنگ عتیق الرحمان کے دورے کے دوران ایک نوجوان کو ایپیوال ٹیبلٹ کا پورا ڈبہ لے جاتے ہوئے روک لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر مانیٹرنگ کے پوچھنے پر نوجوان کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ میڈیسن سٹور کے ریکارڈ کی جانچ پر بھی ایپیوال ٹیبلٹ کا پورا ڈبہ کسی مریض کو جاری کرنے کا اندراج موجود نہیں تھا۔ سٹور انتظامیہ بھی اس بارے میں کوئی واضح ثبوت پیش نہ کر سکی کہ ڈبہ نوجوان کو کیوں دیا گیا۔دوسری جانب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایک علیحدہ واقعے پر بھی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ الزام ہے کہ او پی ڈی فارمیسی سے کلاس ڈسپنسر زاہدزاہد نے ایک مریض کو نسخے کے بغیر ڈیوانزا سوڈیم 500mg کی 100 ٹیبلیٹس دے دیں۔تشکیل دی گئی 3 رکنی کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر خرم سلیم کو چیئرمین، ڈاکٹر سید جعفر حسین ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور رابعہ حمید چیف فارماسسٹ کو ممبر نامزد کیا گیا ہے ۔ کمیٹی کو 24 گھنٹے کے اندر مکمل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...