وزرا کی کیپٹن حافظ ضیاء اللہ شہید کے گھر آمد، ورثا سے تعزیت

وزرا کی کیپٹن حافظ ضیاء اللہ شہید  کے گھر آمد، ورثا سے تعزیت

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ، وزیر مملکت چودھری ارمغان سبحانی، چیئرمین پلرا چودھری طارق سبحانی، شجاعت علی پاشا اور کیپٹن حافظ رانا ضیاء اللہ شہید کے گھر پہنچ گئے۔

 رہنماؤں نے شہید کے والد سے ملاقات کرکے اظہارِ تعزیت کیا اور کیپٹن حافظ رانا ضیاء اللہ شہید کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ پاک فوج ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی ضامن ہے ۔ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء ملک و قوم کے محسن ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...