ٹیچنگ ہسپتالوں ، میڈیکل یونیورسٹیوں کے سپرنٹنڈنٹس تبدیل

ٹیچنگ ہسپتالوں ، میڈیکل یونیورسٹیوں کے سپرنٹنڈنٹس تبدیل

تبادلے عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ تعینات ملازمین کو بدلنے کیلئے کئے گئے :محکمہ

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے دفتری امور میں بہتری اور شفافیت لانے کے لیے بڑا انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر کے مختلف سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں اور میڈیکل یونیورسٹیوں کے گریڈ 17 کے 16 آفس سپرنٹنڈنٹس کے تبادلے کر دیے ۔تبادلوں کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، رحیم یار خان، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتالوں اور اداروں پر ہوا ہے ۔لاہور سے جنرل ہسپتال، چلڈرن ہسپتال، شاہدرہ ہسپتال، نواز شریف ہسپتال، لیڈی ولنگڈن ہسپتال اور ڈی مونٹسری ڈینٹل کالج کے آفس سپرنٹینڈنٹس تبدیل کیے گئے ۔اسی طرح یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہور، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے آفس سپرنٹنڈنٹس کے بھی تبادلے ہوئے ۔دیگر تبادلوں میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، قائد اعظم میڈیکل کالج بہاول پور، علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ، راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال، شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان، نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈنٹسٹری ملتان اور ساہیوال میڈیکل کالج شامل ہیں۔ یہ تبادلے عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ تعینات ملازمین کو بدلنے اور دفتری کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ تمام افسران کو فوری طور پر نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...