تحریک صراط مستقیم کی میلہ گراؤنڈ میں سنی کانفرنس کا انعقاد
لاہور(سیاسی نمائندہ) تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام میلہ گراؤنڈ میں تاریخی سنی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ سعادت انتظام مفتی محمد زاہد اسلام مدنی، علامہ محمد اعجاز احمد نیازی جلالی اور علامہ محمد مطیع اللہ جلالی کو ملی۔
تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ اشرف آصف جلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل سنت پاکستان کی اکثریتی آبادی ہیں۔ اہل سنت راسخ العقیدہ مسلمان اور محب وطن پاکستانی ہیں۔ اہل سنت انہیں عقائد و نظریات اور معمولات پر کاربند ہیں جو قرون اولیٰ کے مسلمانوں کے تھے ۔ چودہ صدیوں سے توحید و رسالت کے فروغ کے لیے اہل سنت کی کاوشیں بے مثال ہیں۔ آلِ رسول ؐ اور اصحابِ رسول ؐ کے ساتھ اہل سنت کی عقیدت و محبت ایک ایسی حقیقت ہے جس کا انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اکابرین اہل سنت نے تحریک پاکستان میں مثالی کردار ادا کیا۔ قیام پاکستان کے بعد مقام مصطفی ؐکے تحفظ اور نظام مصطفی ؐکے نفاذ کے لیے سنی علما و مشائخ نے بھرپور کردار ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments