رواں سال پونے 2لاکھ گاڑیوں 7لاکھ موٹرسائیکلوں کی چیکنگ

رواں سال پونے 2لاکھ گاڑیوں   7لاکھ موٹرسائیکلوں کی چیکنگ

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں قانون شکن عناصر کے خلاف لاہور پولیس کی سنیپ چیکنگ اور کارروائیاں جاری ہیں۔

 ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال پولیس نے ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد گاڑیوں جبکہ 6 لاکھ 74 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی۔ بغیر کاغذات موٹر سائیکل چلانے والے 8 ہزار 897افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ 177 اپلائیڈ فار اور 422 غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کروائی گئیں۔ انسدادی کارروائی کے تحت مزید 265 موٹر سائیکلیں بھی تھانوں میں بند کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...