جامعہ اشرفیہ میں عمرہ تربیتی پرو گرام کل منعقد ہوگا
لاہور (سیاسی نمائندہ) جامعہ اشرفیہ لاہور میں ماہانہ عمرہ تربیتی پروگرام مہتمم مولانا قاری ارشد عبید کی زیر سرپرستی کل6 ستمبر بروزاتوار صبح 11 بجے سے نماز ظہر تک منعقد ہوگا۔۔۔
جس میں چیئرمین پنجاب قرآن بورڈمولانا حافظ زبیر حسن،شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف خان، مفتی محمد زکریا عمرہ کرنے کی فضیلت، احرام باندھنے ، طواف، سعی، حلق/ قصر کا طریقہ، مدینہ منورہ و مکہ مکرمہ کے فضائل اور روضہ اقدسؐ پر حاضری کے آداب کے حوالے سے خطاب کریں گے جبکہ عمرہ تربیتی پروگرام میں عازمین عمرہ خواتین کے لیے بھی باپردہ شرکت کا اہتمام ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments