ایل ڈی اے :ڈی ڈی ، اے ڈیز کے تقرروتبادلوں کے احکامات

ایل ڈی اے :ڈی ڈی ، اے ڈیز کے تقرروتبادلوں کے احکامات

ڈپٹی ڈائریکٹر محمد صابر ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ فائیو سے فور میں تعیناتی

لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے میں انتظامی سطح پر اہم اکھاڑ پچھاڑ، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر محمد صابر کو ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ فائیو سے ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ فور میں تعینات کیا گیا ہے ، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ باسط عزیز کو ون ونڈو آپریشنز شفٹ ون کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر غلام عباس کو ہاؤسنگ فائیو سے ہاؤسنگ ایٹ، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سبیتا ساجد کو ہاؤسنگ ون سے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں منتقل کر دیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ریما آفتاب کو کوآرڈینیشن اینڈ امپلیمنٹیشن سے ہاؤسنگ ون، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر علی ریاض کو انفورسمنٹ سے کچی آبادیوں کے ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کیا گیا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر حنا رخ کو ون ونڈو آپریشنز سے ہاؤسنگ سکس، جبکہ محمد جنید کو ہاؤسنگ سکس سے ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ بھیج دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شاہ جمال کو کچی آبادیوں سے ہاؤسنگ تھری، محمد مصدق شاکر کو ہاؤسنگ تھری سے ہاؤسنگ فائیو، جبکہ شفاقت علی کو ہاؤسنگ ایٹ سے ہاؤسنگ فائیو میں تعینات کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...