ایجوکیشن :درجہ چہارم کے ملازمین ، سویپرز کی عارضی ڈیوٹیاں ختم
ملازمین کو صرف دو گھنٹے کے اندر اصل جائے تعیناتی پر واپس رپورٹ کرنیکی ہدایت
لاہور(خبر نگار)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے درجہ چہارم کے ملازمین اور سویپرز کی تمام عارضی ڈیوٹیاں ختم کر دیں۔تمام عارضی اٹیچمنٹ اور ایڈجسٹمنٹ فوری طور پر منسوخ کرنے کا حکم۔ملازمین کو صرف دو گھنٹے کے اندر اصل جائے تعیناتی پر واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کو ذاتی طور پر ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سکولوں میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن کا بڑا فیصلہ۔درجہ چہارم کے ملازمین اور سویپرز کی تمام عارضی ڈیوٹیاں اور اٹیچمنٹس ختم کردی گئیں۔محکمہ نے ملازمین کو فوری طور پر اپنی اصل جائے تعیناتی پر واپس جانے کا حکم دے دیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق درجہ چہارم کے ملازمین اور سویپرز کی تمام عارضی اٹیچمنٹ اور ایڈجسٹمنٹ فوری طور پر منسوخ کردی گئی ہیں۔ملازمین کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ دو گھنٹے کے اندر اپنے اصل سکول میں رپورٹ کریں۔ محکمے کے مطابق ملازمین کو اصل جائے تعیناتی کے علاوہ دیگر مقامات پر عارضی ڈیوٹیاں دینے سے سکولوں میں صفائی کا نظام متاثر ہورہا تھا۔ اسی صورتحال کے پیش نظر تمام عارضی ڈیوٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments