ایل پی جی کی مہنگی فروخت جاری اوگرا ریٹ پرعملدرآمد خواب بن گیا

 ایل پی جی کی مہنگی فروخت جاری اوگرا ریٹ پرعملدرآمد خواب بن گیا

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ جاری،اوگرا ریٹ پر عملدرآمد خواب بن گیا،شہری مہنگی گیس خریدنے پر مجبور، شہر بھر میں اوگرا ریٹ پر ایل پی جی دستیاب نہیں۔ ۔۔۔۔

دکاندار مرضی کی قیمت پر فروخت کررہے ہیں ۔اوگراو دیگر ادارے قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام، اوگرا نے رواں ماہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 258 روپے 65پیسے مقرر کی ، شہر کے مختلف علاقوں میں 420 سے 460 روپے کلو فروخت جاری ہے ۔رکشہ ڈرائیورز، ہوٹل، ٹھیلے ، تندور مالکان اور گھریلو صارفین نے مقررہ نرخوں پر فروخت کامطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...