موٹرسائیکل سوار بیدیاں روڈپر جیپ کی ٹکر سے جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر )بیدیاں روڈپر کتب شاہ دربار کے قریب موٹرسائیکل سوار ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔۔۔
حادثہ جیپ اور موٹر سائیکل کے مابین ہوا، موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ 20سالہ عظیم اشفاق کی لاش کو پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔ نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔اہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments