نان سیلری بجٹ نہ ملنے سے سرکاری سکولوں کو مشکلات
لاہور(خبر نگار)نان سیلری بجٹ نہ ملنے سے سرکاری سکول مالی مشکلات کا شکار ہیں ،لاہور کے سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ تاحال جاری نہ ہونے کے باعث سکول انتظامیہ کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث سکولوں کے یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی سمیت دیگر انتظامی امور متاثر ہونے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی عدم فراہمی کے باعث روزمرہ کے انتظامی اخراجات پورے کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments