کنیئرڈ کالج:’’ای سگریٹ سے انکار‘‘ پر خصوصی آگاہی سیشن
لاہور(خبر نگار)کنیئرڈ کالج فار ویمن، لاہور کی اینٹی ڈرگ اینڈ ٹوبیکو کمیٹی کے زیرِ اہتمام ای سگریٹ سے انکار کے موضوع پر ایک خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیشن کا مقصد طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبران کو ای سگریٹ اور ویپنگ کے مضر اثرات اور ان سے وابستہ صحت کے خطرات سے آگاہ کرنا تھا۔آگاہی سیشن میں کالج کے فیکلٹی ممبران، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ سیشن کا مقصد نوجوانوں میں صحت سے متعلق باخبر اور ذمہ دارانہ فیصلوں کو فروغ دینا اور ای سگریٹ کے استعمال کے ممکنہ جسمانی، ذہنی اور سماجی اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔سیشن کی مہمان مقررہ ابیہا شالوم نے موضوع پر ایک جامع اور مؤثر آگاہی لیکچر دیا۔ انہوں نے ای سگریٹ سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیوں، اس کے ممکنہ مضرِ صحت اثرات اور نوجوانوں میں اس کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے طلبہ کو صحت مند اور ذمہ دارانہ طرزِ زندگی اپنانے اور نشہ آور اشیا کے استعمال سے خود کو محفوظ رکھنے کی ترغیب دی۔پروفیسر ڈاکٹر مشا اسد خان، چیئرپرسن اینٹی ڈرگ اینڈ ٹوبیکو کمیٹی نے اس آگاہی اقدام کی قیادت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments