بسنت کی تاریخ پر تذبذب برقرار، پھر تبدیلی کا امکان
10 دن کے بجائے بسنت اَب صرف 3 دن تک مارچ میں منانے کی تجویز حکام کی نئی تاریخ بارے مشاورت مکمل، اعلان کسی بھی وقت متوقع :ذرائع
لاہور( این این آئی)بسنت 2027 کے انعقاد کی تاریخ پر تذبذب تاحال برقرار ہے ، انتظامیہ نے ایک بار پھر بسنت کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بسنت کی نئی تاریخ کے حوالے سے حکام کی مشاورت مکمل ہو چکی ہے جس کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بسنت 10 دن کے بجائے اَب صرف 3 دن تک منانے کی تجویز ہے جبکہ جنوری یا فروری کے بجائے رمضان المبارک کے فوری بعد مارچ میں بسنت منائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بسنت کی نئی تاریخوں کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments