پرنسپل جنرل ہسپتال کی وائس چانسلر یوایچ ایس سے امتحانی نظام پرملاقات

پرنسپل جنرل ہسپتال کی وائس چانسلر  یوایچ ایس سے امتحانی نظام پرملاقات

لاہور (سٹاف رپورٹر)امیر الدین میڈیکل کالج، پی جی ایم آئی اور لاہور جنرل ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر)پروفیسر ڈاکٹر سہیل صابر سے دفتر میں ملاقات کی۔

 طبی تعلیم کا معیار مزید بلند کرنے ، دونوں اداروں میں تعلیمی و تحقیقی تعاون کے فروغ ،امتحانی نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق شفاف بنانے ، میڈیکل طلبہ کی اسیسمنٹ کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے اور جامع ایم سی کیوز بینک کے قیام کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے ہیلتھ ایجوکیشن کے فروغ ، ریسرچ کلچر کو مضبوط بنانے اور طبی عملے کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر بھی اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...