ہر الزام کا جواب ریکارڈ، تمام شعبوں میں بہتر کارکردگی:یونیورسٹی ترجمان
لاہور(خبر نگار،اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے الزامات کو مسترد کرتے کہا ہے کہ ہر الزام کا جواب ریکارڈ، حقائق اور یونیورسٹی کے تمام شعبوں میں بہتر کارکردگی ہے ۔۔۔
ایکشن کمیٹی رہنما اپنے خلاف انکوائریاں اور ٹائون تھری میں اربوں کی کرپشن پرکارروائی رکوانے کیلئے جھوٹا بیانیہ پھیلارہے ہیں۔ ان معاملات کا فیصلہ دستیاب شواہد اور قانون کے مطابق ہوگا۔ دریں اثنا پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن تھری میں 6ارب کی مبینہ کرپشن پر850 متاثرین کے صدر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد ودیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ شفاف تحقیقات کروا کرذمہ دار افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments