پی ایم ایس امتحان‘عمر دو سال بڑھانے ‘ اضافی چانس کا فیصلہ واپس

پی ایم ایس امتحان‘عمر دو سال بڑھانے ‘ اضافی چانس کا فیصلہ واپس

عمر کی حد 30سے بڑھا کر 32سال اور مواقع 3سے 4کرنیکی خصوصی رعایت ختم

لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت نے پی ایم ایس امتحان کے امیدواروں کیلئے چند ہفتے قبل دیاجانے والا عمر میں دو سال اضافے اور اضافی چانس دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ 2026اور 2027 کے امتحانات میں عمر کی حد 30 سے بڑھا کر 32 سال اور مواقع کی تعداد 3 سے بڑھا کر4کرنے کی خصوصی رعایت ختم کردی گئی۔ حکومت نے 19 اگست کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا جسکے تحت پی ایم ایس امیدواروں کو عمر میں دو سال اور ایک اضافی چانس کی سہولت دی گئی تھی۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے 2 اکتوبر کو 19اگست 2026 کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...