ٹنیور ٹریک سسٹم،یونیورسٹی اساتذہ کی تنخواہوں میں بڑ اضافہ
کم ازکم اور زیادہ سے زیادہ حدود مقرر ، ادائیگی یونیورسٹیاں اپنے ذرائع سے کریں گی
لاہور(خبر نگار)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ٹنیور ٹریک سسٹم کے تحت کام کرنیوالے یونیورسٹی اساتذہ کی تنخواہوں میں نمایاں اضافے کا اعلان کردیا۔ نئی پالیسی کے تحت پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی تنخواہوں کی نئی کم از کم اور زیادہ سے زیادہ حدود مقرر جبکہ اضافی تنخواہوں کی ادائیگی یونیورسٹیاں اپنے ذرائع سے کریں گی۔ نئی پالیسی کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا اور نظرثانی شدہ تنخواہیں جولائی کی تنخواہ میں شامل کی جائینگی۔ پروفیسرز کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 4لاکھ2ہزار اور زیادہ سے زیادہ 7 لاکھ12ہزار،ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی 3لاکھ 70ہزار سے بڑھا کر زیادہ سے زیادہ 6 لاکھ 25 ہزاراور اسسٹنٹ پروفیسرز کی کم ازکم تنخواہ2لاکھ88ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ 53 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments