پاکستان امن و استحکام کا پل،آگے بڑھنے کا راستہ پر ڈسکشن
پائیدار امن کیلئے مکالمہ و ذمہ دارانہ ابلاغ کا فروغ وقت کی اہم ضرورت:مقررین
لاہور (سیاسی نمائندہ)پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام، علاقائی تعاون اور مختلف اقوام میں مکالمے کے فروغ کیلئے موثر پل کا کردار ادا کر سکتا ہے ،پائیدار امن کیلئے مذاکرات، سفارتکاری، معاشی تعاون، تعلیم، نوجوانوں کی شمولیت اور ذمہ دارانہ ابلاغ کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے ، ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں غلط معلومات، جعلی خبروں اور اشتعال انگیز بیانیے کے تدارک کیلئے تحقیق، تصدیق اور ذمہ دارانہ صحافت کو یقینی بنانا ہوگا۔پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے اداروں، سیاسی قیادت، میڈیا، جامعات، دانشوروں، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کو مشترکہ قومی وژن کے تحت کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کااظہار مقررین نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور اور شعبہ ڈیجیٹل میڈیا پنجاب یونیورسٹی لاہور کے اشتراک سے پاکستان بحیثیت امن و استحکام کا پل:آگے بڑھنے کا راستہ کے موضوع پر پینل ڈسکشن میں کیا۔ نامورصحافی مجیب الرحمن شامی، کالم نگار سلمان غنی، کالم نگار محمد مہدی، سینئر تجزیہ نگار ارشاد عارف، ڈین یونیورسٹی آف لاہور ڈاکٹر فلیحہ کاظمی، ڈی جی پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ شفقت عباس اور سربراہ شعبہ ڈیجیٹل میڈیا پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر سویرا شامی نے اظہار خیال کیا ۔ مجیب الرحمن شامی نے کہا پاکستان کا محل وقوع اسے مختلف خطوں اور اقوام میں مکالمے ، تعاون اور امن کے پل کا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ سلمان غنی نے کہا پاکستان ہمیشہ خطے میں امن اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دیتا آیا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھایا ہے۔
ذمہ دار صحافت اور مثبت ابلاغ کے ذریعے دنیا کو پاکستان کے امن، ترقی اور علاقائی تعاون کے وژن سے آگاہ کیا جا سکتا ہے ۔ شفقت عباس نے کہا پی آئی ڈی اہم قومی ادارہ ہے جو مثبت قومی بیانیے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments