میو ہسپتال کے ڈاکٹر کو باؤلے کتے نے کا ٹ لیا، ٹانگ شدید زخمی
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )اقبال ٹاؤن میں باؤلے آوارہ کتے نے میو ہسپتال کے ڈاکٹر کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔ ڈاکٹر نعمان کشمیر بلاک سے ۔۔۔
گزر رہے تھے کہ آوارہ کتے نے اچانک حملہ کر دیا۔ کتے کے کاٹنے سے انکی ٹانگ دو جگہ سے شدید زخمی ہو گئی۔ڈاکٹر نعمان نے فوری میو ہسپتال پہنچ کر ریبیز سے بچاؤ کیلئے امیونوگلوبلن اور اینٹی ریبیز ویکسین لگوائی۔ ڈاکٹر نعمان اورپی ایم اے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے ضلعی انتظامیہ سے مذکورہ باؤلے کتے کو فوری تلاش کر کے تلف کرنے اورعلاقے سے آوارہ کتوں کی روک تھام کیلئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید شہری انکا نشانہ نہ بنیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments