خانقاہ ڈوگراں :تیزرفتار گاڑی کی ٹکر ،نامعلوم راہگیر جاں بحق

خانقاہ ڈوگراں :تیزرفتار گاڑی کی ٹکر ،نامعلوم راہگیر جاں بحق

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار)خانقاہ ڈوگراں کے قریب حافظ آباد روڈ پر نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے 40سالہ راہگیر کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا جسم بری طرح کچلا گیا، جس کے باعث تاحال اس کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیموں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...