مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا طلبہ کنونشن آج ہوگا

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا طلبہ کنونشن آج ہوگا

لاہور (سیاسی نمائندہ)مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے زیرِ اہتمام 32ویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں طلبہ کنونشن آج مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل ماڈل ٹاؤن میں ہوگا۔ مرکزی صدر ایم ایس ایم شیخ فرحان عزیز ، جنرل سیکرٹری اسامہ مشتاق خصوصی خطاب کرینگے ۔

 تنظیم کے مرکزی،صوبائی و ضلعی عہدیداران اور مختلف جامعات و کالجز کے طلبہ شریک ہونگے ۔ صدر ایم ایس ایم حسین نوازنے کنونشن کی تیاریوں بارے اجلاس سے خطاب کرتے کہا طلبہ کونشن کا مقصد نوجوان نسل میں علم،شعور،فکری پختگی،اخلاقی اقدار اور سماجی کردار کو فروغ دینا ہے ۔مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت، شعور و آگہی کے فروغ اور انکی صلاحیتوں کو مثبت قومی و سماجی مقاصد کیلئے بروئے کار لانے کے لیے سرگرم ہے ۔ یہ کنونشن طلبہ کی فکری و نظریاتی وابستگی کو مضبوط بنانے اور علم،کردار وخدمت کے جذبے کیساتھ آگے بڑھنے کا پیغام دے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...