کمپنی کا سیلز مین ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا،نقدی ،موبائل برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی ہلوکی کے علاقے نگڑ پھاٹک پر ہونیوالی واردات کا ڈراپ سین،کمپنی کا سیلز مین ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد کے مطابق سیلز مین نے کمپنی کی رقم ہتھیانے کیلئے روڈ رابری کی جھوٹی 15 کال کی کہ 2 موٹر سائیکل سوار گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 25 ہزار نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے ہیں جس پر چوکی ہلوکی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی تو ملزم پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دے سکا اور اعتراف جرم کر لیا ۔ پولیس نے ملزم کوگرفتا ر کر کے گھر سے نقدی اور موبائل فون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments