سبزاہ زار :قبرستان میں بچی سے زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)9 سالہ بچی قبرستان میں ہوس کا نشانہ بننے سے بچ گئی، سبزاہ زار پولیس نے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
سبزاہ زار کی رہائشی بچی گھر سے دودھ لینے نکلی ،ملزم ورغلا کر قبرستان ساتھ لے گیا ۔بچی کے شور مچانے پر ملزم بوکھلا گیا اور فرار کی کوشش کی، اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرکے فرار کی کوشش ناکام بناکر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم بلال شوکت متاثرہ بچی کا ہمسایہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments