کمشنرسے صدرچیمبر آف کامرس کی تجارت و صنعت کے فروغ پر ملاقات

کمشنرسے صدرچیمبر آف کامرس کی  تجارت و صنعت کے فروغ پر ملاقات

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف سے صدر لاہور چیمبر آف کامرس علی حسام اصغر نے ملاقات کی۔

 حکومت کی جانب سے تجارت و صنعت کے فروغ کیلئے اقتصادی و تجارتی پالیسی اورتجارت دوست اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ کمشنر نے کہا لاہور چیمبر آف کامرس سے مستحکم رابطہ و معاونت کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں، ایڈیشنل کمشنر کنسالیڈیشن ڈویژنل فوکل پرسن ہونگے جو ایل سی سی آئی کیلئے رابطہ کار کاکام کرینگے ہونگے اور حکومت کے تجارت فروغ پروگرام ای بز کیلئے پی آئی ٹی بی چیمبر ہائوس میں بریفنگ دینگے ، ای بز پروگرام میں شامل تمام سروسز ایک پورٹل پر مہیا ہیں۔صدر لاہور چیمبر نے کہا تجارت و صنعت کے فروغ کیلئے ای بز پروگرام سے مکمل آگاہی سودمند ثابت ہوگی۔، حکومت کے تجارت دوست اقدامات کو سراہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...