گرین فٹنس سٹیکرز کیلئے چھٹی پربھی رش، 15نومبر سے کارروائی
شہر میں12مراکز پر گاڑیوں کی ایمیشن ٹیسٹنگ،فٹنس سرٹیفکیٹس اجرا کا عمل جاری
لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت میں گرین فٹنس سٹیکرز کے حصول کیلئے چھٹی کے روز بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں، ڈیڈ لائن میں ایک ماہ کی توسیع کے باوجود پی وکس سنٹرز پر رش برقرار ہے ۔ٹاؤن شپ اورکوئنز روڈ کے پی وکس سنٹرز سمیت شہر بھر میں قائم 12 مراکز پر گاڑیوں کی ایمیشن ٹیسٹنگ اور فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجرا کا عمل جاری ہے۔
حکام کے مطابق سموگ پر قابو پانے کیلئے نجی گاڑیوں کی ایمیشن ٹیسٹنگ لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ گاڑی مالکان کو پی وکس سنٹرز سے فٹنس سٹیکر اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔حکام نے واضح کیا ہے کہ 15نومبر کے بعد فٹنس ٹیسٹ نہ کروانے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی شروع کی جائیگی، خلاف ورزی پر 2 ہزار جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ گاڑیوں پر نصب کیے جانے والے کیو آر کوڈ والے فٹنس سٹیکر کی معیاد ایک سال ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments