رابری اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزم گرفتار

رابری اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزم گرفتار

لاہور(آئی این پی)ریس کورس پولیس نے رابری اور موبائل سنیچنگ میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتارکرلیا ۔پولیس نے دونوں کو قربان لائنز قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے قابوکر لیا۔

ملزم رات گئے گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے اور موبائل فون چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے ۔ ملزموں سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا ریوالور اور چند روز قبل خاتون سے چھینا گیا آئی فون برآمد کر لیا گیا۔ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...