حکومت ،اپوزیشن ملکرمسائل کاحل تلاش کریں:مولانا عبد الغفار روپڑی
لاہور(سیاسی نمائندہ)جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہاہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے لانگ مارچ عوام کی خدمت نہیں۔۔۔
ملکی سلامتی اور امن و امان کے قیام کیلئے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو ملکرمسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے تاکہ عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی پریشانیوں سے نجات دلائی جا سکے ۔مسلم ممالک کو اختلافات بھلا کر امن، اتحاد اور بھائی چارے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے ۔وہ جامعہ القدس چوک دالگراں میں جماعت اہلحدیث پنجاب کے ذمہ داران سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع صوبائی امیر مولانا حافظ عبد الوحید روپڑی، مولانا سلمان شاکر ،مولانا شکیل الرحمٰن ناصر، حافظ امجد اقبال گھمن ،پروفیسر سعید عمران، قاری فیاض اور دیگر علما موجود تھے ۔ حافظ عبد الوحید روپڑی نے کہا حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملے خطے میں امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔ عالم اسلام کو ایسے اقدامات کیخلاف مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments