جمعیت اہلحدیث کے وفد کی امام مسجد نبوی سے خصوصی ملاقات

جمعیت اہلحدیث کے وفد کی امام  مسجد نبوی سے خصوصی ملاقات

لاہور(سیاسی نمائندہ)صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے ریاض ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے شہداء کے لیے دعائے مغفرت، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر جمعیت اہلحدیث کے وفد نے مدینہ منورہ میں امام مسجد نبوی ﷺڈاکٹر عبدالمحسن سے خصوصی ملاقات کی۔ امام مسجد نبوی ﷺ نے جمعیت اہلحدیث کی دینی و دعوتی خدمات کو سراہتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر جماعت اور پاکستانی عوام کے لیے تشکر کے جذبات کا اظہار کیا اور ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا پیغام دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...