امیر الدین میڈیکل کالج کے طلبہ کاجنرل ہسپتال کو 15ویل چیئرز کا عطیہ
لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر الدین میڈیکل کالج کے طلبہ کی فلاحی تنظیم’’ہیومینیٹی سٹل ایگزسٹس ‘‘نے باہمی کنٹری بیو شن سے لاہور جنرل ہسپتال کے مریضوں کی سہولت کیلئے 15 ویل چیئرز عطیہ کر دیں۔
اس سلسلے میں تقریب کے دوران پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے طلبہ کے فلاحی جذبے کو سراہتے کہا کہ انسانیت کی خدمت احسن اقدام ہے ۔میڈیکل کالجز میں فلاحی سوسائٹیوں کا متحرک کردار نا صرف طلبہ میں دکھی انسانیت کا درد پیدا کرتا ہے بلکہ ان میں ایک بااخلاق اور پراعتماد معالج بننے کی روح بھی پھونکتا ہے ۔ انہوں نے سوسائٹی کی معاونت کیلئے 25 ہزار روپے عطیہ دینے کا اعلان بھی کیاتاکہ طلبہ فلاحی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پیتھالوجی پروفیسر ڈاکٹر نازش ثقلین سمیت سوسائٹی کے ممبران ڈاکٹر دانش، ڈاکٹر سمیع ملک، ڈاکٹر ایمن اور ڈاکٹر خولہ و دیگر ڈاکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد اور پروفیسر ڈاکٹر نازش ثقلین نے کہا کہ ان ویل چیئرز سے مریضوں کی نقل و حرکت میں مزید سہولت ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments