تحفظ ختم نبوتکیلئے ہر کوئی کردار ادا کرے :غلام مصطفی

تحفظ ختم نبوتکیلئے ہر کوئی کردار ادا کرے :غلام مصطفی

صدر بازار نارنگ میں تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس ، مفتی شہباز کا بھی خطاب

نارنگ منڈی (نمائندہ دنیا) جامع مسجد غلامانِ نبی، صدر بازار نارنگ منڈی میں تنظیم علماء اہل سنت والجماعت کے زیرِ اہتمام اور پروفیسر حافظ محمد اسد کی زیرِ نگرانی تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن سمیت مذہبی جماعتوں کے اکابرین، معززینِ علاقہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی کانفرنس سے صدر تنظیم علماء اہل سنت مفتی محمد شہباز رسول سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے رسول اﷲؐ کے والدینِ کریمین کی عزت و ناموس اور ان کے ایمان کے حوالے سے گفتگو کی۔

جبکہ علامہ مولانا غلام مصطفی فاروقی نے عقیدہ ختمِ نبوت کی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد مصطفی ؐ اﷲ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں اور آپ ؐکی بعثت کے ساتھ سلسلہ نبوت مکمل ہوگیا۔ انہوں نے عقیدہ ختمِ نبوت کے دلائل بیان کرتے ہوئے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ختمِ نبوت کے تحفظ اور دینی شعور کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔مقررین نے سیرتِ طیبہ اور اسلامی تعلیمات سے وابستگی کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔کانفرنس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عقیدہ ختمِ نبوت پر ثابت قدمی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...