عورت انٹرپرینیور ایکسپو 21اکتوبر کو ہوگی
کراچی(این این آئی) خواتین کو کاروباری میدان میں آگے بڑھنے ، اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور باہمی روابط کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ‘‘عورت انٹرپرینیور ایکسپو 2026’’ کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا۔
منتظمین کے مطابق ایکسپو 21 اکتوبر کو رنگون والا ہال کراچی میں منعقد ہوگی ۔ ایکسپو میں 100 سے زائد خواتین کی کامیابیوں اور کاروباری جدوجہد کو اجاگر کیا جائے گا۔ 22 مختلف شعبوں سے وابستہ خواتین کو اپنی صلاحیتوں اور کاروبار کو متعارف کرانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments