چوری،اے ٹی ایم کارڈ فراڈ میں ملوث ملزم د ھرلئے گئے
چوری،اے ٹی ایم کارڈ فراڈ میں ملوث ملزم د ھرلئے گئے ملزم کاہنہ سے شہری کا پرس، قیمتی سامان دیگر اشیا چوری کرکے فرار ہو گئے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چوری اور اے ٹی ایم کارڈ کے مبینہ فراڈ میں ملوث ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق تھانہ کاہنہ کی حدود میں ملزم ایک شہری کا پرس، قیمتی سامان اور دیگر اشیا چوری کرکے فرار ہو گئے تھے جنہوں نے پرس میں موجود اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے خریداری شروع کر دی، جس پر شہری کو بینک سے پیغامات موصول ہوئے اور واردات کا علم ہوا۔ شکایت پر سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ افسر نے ملزموں کی تلاش شروع کردی اور جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی کیمروں کی مدد سے واردات میں استعمال ہونیوالی گاڑی کا سراغ لگا کر ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی واردات پرایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments