ڈیجیٹل بینکنگ،صنفی مساوات ،موبی لنک بینک کی اہم کامیابی
سی ایف اے سوسائٹی نے بہترین ڈیجیٹل سروسز ، جینڈر ڈائیورسٹی ایوارڈ زسے نوازا
لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان کے نمایاں مائیکروفنانس بینک موبی لنک بینک نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کے 23ویں سالانہ ایکسی لینس ایوارڈز میں مسلسل چوتھے سال ٹیلی کمیونیکیشنزکی کیٹگری میں سال 2025 کیلئے بہترین ڈیجیٹل بینکنگ سروسز کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ۔ بینک کو نان بینکنگ فنانشل انسٹیٹیوشنز کی کیٹگری میں جینڈر ڈائیورسٹی ایوارڈ مالی سال 2026 سے بھی نوازا گیا۔ یہ دونوں اعزازات موبی لنک بینک کی ڈیجیٹل بینکنگ میں پیشرفت اور صنفی مساوات کے فروغ کا عکاس ہیں۔
موبی لنک بینک اور جاز کیش کے مشترکہ پلیٹ فارم سے 2.3ملین سے زائد مرچنٹس اور ایجنٹس کے ملک گیر نیٹ ورک کیساتھ 67ملین سے زائد رجسٹرڈ صارفین کو خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ موبی لنک بینک میں 44 فیصد خواتین سینئر عہدوں پر کام کررہی ہیں،بینک خواتین کو بااختیار بنانے اور انکی بہبود پربھی کام کر رہا ہے۔ چیئرمین موبی لنک بینک و سی ای او جاز ورلڈ عامر ابراہیم نے کامیابی پر کہا کہ مسلسل چوتھے سال بہترین ڈیجیٹل بینکنگ سروسز کا ایوارڈ ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ لاکھوں صارفین موبی لنک بینک پر اعتماد کرتے ہیں ۔ صدر و سی ای او موبی لنک بینک حارث محمود چودھری نے کہا سی ایف اے سوسائٹی کی طرف سے مسلسل چوتھی بار ایوارڈ اس بات کا مظہر ہے کہ ہم درست سمت کی طرف گامزن ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments