2 امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے
لاہور(خبر نگار)لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونیوالے انٹرمیڈیٹ (دوسرا سالانہ) امتحان میں کنٹرولر امتحانات کا مختلف سینٹرز کا سرپرائز وزٹ کیا گیا۔
گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول لاہور کینٹ کے امتحانی مرکز میں دوامیدوار نقل کرتے پکڑے گئے۔عرش خان اور روحان مسعود نقل کرکے اردو (پارٹ ٹو)کا پرچہ دے رہے تھے۔ کنٹرولر امتحانات نے اس موقع پر کہا کہ امتحانات کا عمل شفاف بنانے کیلئے تمام امتحانی مراکز پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔ امتحانی ضابطے کی خلاف ورزی یا نقل کرنیوالوں کیساتھ ساتھ اس میں ملوث عناصر کیخلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments