وارداتوں میں ملوث میاں بیوی اور سنیچر گینگ کا سرغنہ گرفتار

وارداتوں میں ملوث میاں بیوی اور سنیچر گینگ کا سرغنہ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں وارداتوں میں ملوث میاں بیوی اور سنیچر گینگ کا سرغنہ گرفتار، پولیس نے میاں بیوی کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریس کرکے قابو کرلیا۔۔۔

 جو اقبال ٹاؤن، اچھرہ، سمن آباد اور ملت پارک کے علاقوں میں چوریوں میں ملوث تھے۔ سیف سٹی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزموں کی تصاویر ودیگر ڈیجیٹل شواہد پولیس کے حوالے کیے۔ ہربنس پورہ پولیس نے سنیچر گینگ کا سرغنہ علی عرف عروج کالا کو گرفتار کر کے چھینے گئے موبائل فونز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ریکارڈ یافتہ ملزم ڈکیتی، چوری، نقب زنی ودیگر وارداتوں میں ملوث نکلا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...