ٹریفک پولیس کو سی آر اوڈیٹاتک رسائی،مجرمانہ ریکارڈ چیک ہوسکے گا

ٹریفک پولیس کو سی آر اوڈیٹاتک  رسائی،مجرمانہ ریکارڈ چیک ہوسکے گا

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ٹریفک پولیس کو بھی اَب کریمنل ریکارڈ ہولڈرز (سی آر او) کے ڈیٹا اور پولیس ایپس تک رسائی حاصل ہو گئی، اَب ڈرائیورز کا مجرمانہ ریکارڈ موقع پر چیک کرسکے گی۔

ڈی آئی جی آئی ٹی نے ابتدائی طور پر مخصوص وارڈنز کو ڈیٹا تک رسائی دیدی ۔پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ ماہ 10ہزار کمرشل وہیکل ڈرائیورز کے کوائف چیک کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 50 ڈرائیور 3ہزار 700 مقدمات میں مطلوب یا سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلے۔حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ ڈرائیورز کے لائسنس منسوخ کرکے فوری گرفتار کرنے کے اقدامات کیے جائینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...