شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی سے 8ماہ تک زیادتی،تشددکاملزم گرفتار

 شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی سے  8ماہ تک زیادتی،تشددکاملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت پولیس نے شادی کا جھانسہ دیکر جواں سالہ لڑکی سے زیادتی اور تشدد میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

کوٹ لکھپت کا رہائشی ملزم شہروز لڑکی کو 8ماہ تک ذیادتی کا نشانہ بناتا رہا،متاثرہ لڑکی نے شادی کیلئے اصرار کیا تو تشدد کانشانہ بناڈالا۔اطلاع پر پولیس نے ملزم کو گرفتار اورمقدمہ درج کر کے اسے تفتیش کیلئے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...