جعلی ڈرائیونگ لائسنس کااجرا، ویب سائٹس کیخلاف سخت کارروائی کیلئے مراسلے

جعلی ڈرائیونگ لائسنس کااجرا، ویب  سائٹس کیخلاف سخت کارروائی کیلئے مراسلے

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس نے چیئرمین پی ٹی اے اورڈی جی این سی سی آئی اے کو جعلی ڈرائیونگ لائسنس اور ویریفکیشن لیٹرز جاری کرنیوالی ویب سائٹس کیخلاف سخت کارروائی کیلئے مراسلے ارسال کر دیئے ۔

سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی نے اداروں سے جعلی ویب سائٹس فوری بلاک کرنے اور اس دھندے میں ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی درخواست کی  ہے۔ مراسلے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بعض جعلساز سرکاری ویب سائٹس سے مشابہت رکھنے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرکے بھاری رقوم کے عوض جعلی ڈرائیونگ لائسنس اور ویریفکیشن لیٹرز فراہم کر رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...