جغرافیہ سے آگاہی کا ہفتہ منانے کے لیے واک
لاہور (خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف جیوگرافی کے زیرِ اہتمام عالمی موضوع مستقبل کی نقشہ سازی کے تحت جغرافیہ سے آگاہی کا ہفتہمنانے کیلئے وائس چانسلر آفس کے باہر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔
ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف جیوگرافی پروفیسر ڈاکٹر اسما یونس، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نصر من اللہ سمیت دیگر اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکانے اس بات پر زور دیا کہ ہر سال نومبر کے تیسرے ہفتے میں عالمی سطح پر منایا جانے والا ‘جغرافیہ سے آگاہی کا ہفتہ’ جغرافیائی خواندگی اور مقامی سوچ کو فروغ دینے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم کا کام کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جدید جغرافیائی آلات اور مؤثر نقشہ سازی شہری منصوبہ بندی، قدرتی آفات کے خطرات میں کمی، موسمیاتی لچک اور مستقبل کے وسائل کے انتظام کے لیے پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے ناگزیر ہیں۔تقریب کے اختتام پر انسٹیٹیوٹ آف جیوگرافی کے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ نوجوان ماہرینِ جغرافیہ کو جدید نقشہ سازی اور مقامی تجزیے کی مہارتوں سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ پاکستان کے پائیدار مستقبل کی تشکیل میں مدد مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments