آئی جی سے عالمی ایوارڈز لینے والے دو افسروں کی ملاقات

 آئی جی سے عالمی ایوارڈز لینے  والے دو افسروں کی ملاقات

لاہور(کرائم رپورٹر)انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP)کے عالمی ایوارڈز حاصل کرنیوالے پنجاب پولیس کے افسروں ڈی آئی جی صادق ڈوگر اور ایس پی عائشہ بٹ نے سنٹرل آفس میں آئی جی پنجاب عبدالکریم سے ملاقات کی۔

 آئی جی نے عالمی سطح پر پنجاب پولیس کا نام روشن کرنے پر دونوں افسروں کو مبارکباد دی اور ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں تعریفی لیٹرز سے نوازا۔اس موقع پر آئی جی کا کہنا تھا کہ پبلک سروس ڈلیوری شعبے میں عالمی اعزازات لینے والے افسر صادق ڈوگر اور عائشہ بٹ محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...