انسدادِسموگ :دھواں چھوڑنے پر14 ہزار 653 گاڑیوں کے چالان
لاہور (کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے حکم پر انسدادِسموگ کریک ڈاؤن جاری، لاہور ٹریفک پولیس کے رات گئے خصوصی ناکے ،دھواں چھوڑنے والی 14 ہزار 653 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس دئیے گئے۔
بغیر ترپال ڈھانپے ریت، مٹی و دیگر آلودگی کا باعث بننے والی 10 ہزار 306 گاڑیوں ،بغیر فٹنس اور خستہ حال 31 ہزار 618 گاڑیوں جبکہ اوورلوڈنگ پر 2 لاکھ 72 ہزار 760 گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ لاہور آلودہ شہروں میں سرفہرست ہے ، انسانی صحت اور عوامی تحفظ کیلئے سخت اقدامات اٹھانا ہونگے ، بغیر ترپال مٹی، ریت والی ٹرالیوں، ڈمپرز کا شہر لاہور میں داخلہ بند ہے ، خلاف ورزی پر پرچے دیئے جا رہے ہیں۔ انتہائی خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کا ڈرائیونگ لائسنس بھی معطل کیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments