مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے

 مختلف واقعات میں دو  افراد جاں بحق ہو گئے

لاہور (کرائم رپورٹر)مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ایدھی ترجمانکے مطابق نوانکوٹ میں دل کا دورہ پڑنے سے 60 سالہ شخص دم توڑ گیا۔

متوفی سڑک پر چلتے ہوئے اچانک حرکت قلب بند ہونے پرگر پڑا، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم جانبر نہ ہو سکا۔ اسکی شناخت اقبال ولد رحمت کے نام سے ہوئی۔ دوسرے واقعہ میں پاکستانی چوک اچھرہ میں گھر سے 50 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا م لاش دو روز پرانی معلوم ہوتی ہے ، شناخت خرم ریاض کے نام سے ہوئی۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے دونوں واقعات کے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...