کنیئرڈ کالج میں انٹر کالجئیٹ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ کاآغاز
لاہور(خبر نگار)کنیئرڈ کالج خواتین میں انٹر کالجئیٹ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ 2026-27 کا آغاز ،مہمان خصوصی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب غلام فرید نے افتتاح کیا۔
مقابلوں میں لاہور کے مختلف کالجز کی آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے طالبات پر زور دیا کہ وہ تعلیم کیساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیں۔ چیمپئن شپ کا انعقاد ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن لاہور بورڈ نازیہ نذیر کر رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments