پنجاب زمین ایپ سے فرد ملکیت دو منٹ میں لینے کی سہولت متعارف
لاہور (این این آئی)پنجاب حکومت نے شہریوں کیلئے بڑی سہولت متعارف کروا دی، اب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی پنجاب زمین ایپ کے ذریعے فرد ملکیت صرف 2منٹ میں حاصل کی جا سکتی ہے ۔
سروس کا مقصد زمینی خدمات کو ڈیجیٹل، آسان اور شفاف بنانا ہے تاکہ شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہ پڑے ۔شہری اب گھر بیٹھے موبائل فون سے ہی اپنی زمین کی تصدیق شدہ فرد حاصل کر سکتے ہیں۔فرد حاصل کرنے کیلئے پہلے لاگ ان کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments