دوڈکیت گروہ گرفتار، رائیڈر سے چھینی موٹر سائیکل ،موبائل ، اسلحہ برآمد

 دوڈکیت گروہ گرفتار، رائیڈر سے  چھینی موٹر سائیکل ،موبائل ، اسلحہ برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن اور باغبانپورہ پولیس نے دوڈکیت گینگ گرفتار کر لئے ۔ شاہدرہ کے علاقے میں ملزم چند روز قبل رائیڈ لینے آئے شہری سے موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے تھے ۔

 شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ملزموں کو نئی واردات کی منصوبہ بندی ناکام بناکرگرفتار کر لیا۔ طاہر، بصیر اور فیصل نامی ملزموں سے دوران ڈکیتی رائیڈر سے چھینی گئی موٹر سائیکل ، موبائل سمیت واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمدہوا۔ مقدمات درج کر کے ملزموں کو تفتیشی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ باغبانپورہ پولیس نے خاتون سمیت شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔ ملزموں کی شناخت واسد اور عماز کے نام سے ہوئی جنہوں نے سیر پر نکلی خاتون سے اسلحے کے زور پر موبائل اور نقدی چھین لی تھی، ملزموں نے شالیمار کے علاقے میں ہی ایک اور واردات میں 10 ہزار چھینے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...