تبدیلی تفتیش بورڈ کا اجلاس ،غفلت پر پولیس افسروں کیخلاف کارروائی
لاہور (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا اجلاس ہوا۔ انویسٹی گیشن ونگ کے ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔
قتل، اقدام قتل، امانت میں خیانت، اغوا، چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی اور چوری سمیت مختلف نوعیت کے 38 مقدمات زیر بحث آئے ۔ افسروں نے فریقین کا موقف سن کر حقائق اور شواہد کی روشنی میں میرٹ پر فیصلے کیے ۔ ناقص تفتیش، غفلت اور کوتاہی کے مرتکب پولیس افسروں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ناقص تفتیش اور غیر ذمہ دارانہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔، خواتین اور بچوں سے متعلقہ مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments