چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کا فیصلہ چیلنج ،انٹرا کورٹ اپیل دائر

چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کا فیصلہ  چیلنج ،انٹرا کورٹ اپیل دائر

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کیخلاف سنگل بینچ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی۔

 اشبا کامران نے موقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ نے وسیم مختار کی بطور چیئرمین نیپرا تعیناتی کا قانون کے مطابق جائزہ نہیں لیا، وسیم مختار کو ریٹائرمنٹ کے بعد چیئرمین نیپرا مقرر کیا گیا جبکہ انکی تعیناتی نیپرا رولز ترمیمی ایکٹ 2021 کی خلاف ورزی ہے ۔ مذکورہ ایکٹ کے سب سیکشن 3 اور سب سیکشن 5 کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین کی مدت مکمل ہونے یا کنٹریکٹ ختم ہونے سے 90 روز قبل نئے چیئرمین کی تعیناتی ضروری تھی، تاہم سابق چیئرمین توفیق فاروقی کی ریٹائرمنٹ سے قبل نئے چیئرمین کی تعیناتی نہیں کی گئی بلکہ سابق چیئرمین کی ریٹائرمنٹ کے 6 روز بعد وسیم مختار کو تعینات کیا گیا، سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر وسیم مختار کی تعیناتی کالعدم قرار دیکرکیس کے حتمی فیصلے تک انہیں کام سے روکا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...